سنگاپور: 250 مفت "ٹرمپ کِم برگرز" 25 منٹوں میں ختم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سنگاپور میں امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان تاریخی ملاقات کے موقع پر ایک مقامی ریستوران نے 250 برگر مفت تقسیم کیے۔ ان برگروں کو Trump-Kim Burger کا نام دیا گیا۔

مقامی اخبار The Strait Times کے مطابق مفت تقسیم کیے جانے والے مِنی برگر صرف 25 منٹوں کے اندر ختم ہو گئے۔

رائل پلازا ہوٹل سے متصل Scotts ریستوران کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منگل کی شام چھ بجے مزید 250 مِنی برگر تیار کیے جائیں گے۔ یہ برگرز پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر تقسیم کیے جائیں گے۔

"ٹرمپ کِم برگر" کی قیمت 12 ڈالر ہے۔ یہ برگر مرغی کے قیمے اور سمندری گھاس پر مشتمل ہوتا ہے جس کو فرنچ فرائیز اور کورین رائس رولز کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ مزید 6 ڈالر کی ادائیگی پر اس کے ساتھ کوریائی شہد ملی ہوئی Iced Tea سے بھی لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔ یہ نیا مِنی برگر 15 جون تک مذکورہ ریستوران کے مینو میں رہے گا۔

رائل پلازہ ہوٹل کے ڈائریکٹر جنرل نے The Strait Times اخبار کو بتایا کہ نئے برگر کو ہوٹل کے بُوفے کے آئٹمز میں بھی شامل کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں