مکہ مکرمہ میں مصروف اوقات میں بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں سوموار کی شب بجلی کی کھپت کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ ستائیسویں رمضان کی شب مسجد الحرام میں لاکھوں فرزندانِ توحید نمازِ تراویح اور عبادت وریاضت کے لیے موجود تھے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد الحرام میں بجلی کی کھپت 118 میگا وولٹ ایمپئیر (ایم وی اے) ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 14 فی صد زیادہ رہی ہے۔

سعودی الیکٹرک کمپنی مملکت کے تمام علاقوں میں گرمی کی شد ت میں اضافے کے باوجود بجلی کی مانگ کو پورا کرنے میں کامیاب رہی ہیں اور اس نے حرمِ مکی میں مصروف اوقات میں بھی بجلی کی طلب کو پورا کیا ہے۔

مکہ کے وسطی ریجن میں بجلی کا لوڈ 654 ایم ایف اے جبکہ مغربی سیکٹر میں 15653 میگا واٹ تھا۔

مکہ مکرمہ میں اس سال کے دوران میں بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے منصوبوں پر حکومت نے دس کروڑ سعودی ریال صرف کیے ہیں تاکہ رمضان المبارک میں عازمین عمرہ کو بلا تعطل بجلی مہیا ہوتی رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں