سعودی فورسز نے یمنی حوثیوں کا خمیس مشیط کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے جمعرات کو یمن سے حوثی شیعہ باغیوں کے جنوبی شہر خمیس مشیط کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا ہے۔

اس سے ایک روز قبل سعودی دفاعی فورسز نے سرحدی شہر جازان کی جانب داغے گئے ایک میزائل کو تباہ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے 6 جون 2015ء کے بعد سے داغے گئے 110 سے زیادہ بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ بنایا ہے۔ ان میں ایک سکڈ میزائل بھی شامل تھا ۔حوثی شیعہ باغی ستمبر 2104ء میں قانونی حکومت کے خلاف بغاوت برپا کرنے کے بعد سے یمن کی سرحد کے نزدیک واقع سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران کی جانب لا تعداد راکٹ اور میزائل حملے کر چکے ہیں ۔

ایرانی رجیم نے حوثیوں کی فوجی صلاحیت میں اضافے کے لیے ہر طرح سے حمایت جاری رکھی ہوئی ہے اور وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں 2216 اور 2231کی صریح خلاف ورز ی کا مرتکب ہور ہا ہے۔اس کے مہیا کردہ ان ہتھیاروں سے سعودی عرب کے علاوہ خطے کی سلامتی کے لیے بھی خطرات پیدا ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں