.

عید الفطر پر سعودی ولی عہد سے وزارت ِ دفاع کے سینیر حکام کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں عید الفطر کے موقع پر وزارت ِدفاع کے سینیر حکام نے ملاقات کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق معاون وزیر دفا ع محمد آل عیاش ، شاہی دیوان کے مشیر اور وزیر دفاع کے دفتر کے نگرانِ اعلیٰ فہد العیسیٰ ، وزیر دفاع کے دفتر میں خصوصی امور کے سربراہ خالد الرئیس ،چیف آف جنرل اسٹاف فیاض الروحیلی ، ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل مطلک العظمیٰ اور معاون وزیر خارجہ برائے انتظامی امور ڈاکٹر خالد البیاری نے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

بیان کے مطابق سعودی ولی عہد نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے عید کے موقع پر ان تمام اعلیٰ افسروں کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور عید کی مبارک باد پیش کی ۔