یمنی فوج کے الحدیدہ کے ہوائی اڈے پر قبضے کے بعد کے ابتدائی مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن کی فوج اور عوامی مزاحمتی فورسز نے الحدیدہ کے ہوائی اڈے کو حوثی شیعہ باغیوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔العربیہ کے عملہ نے ہفتے کے روز یمنی فوج کے دوبارہ کنٹرول کے بعد الحدیدہ کے ہوائی اڈے کے اندرونی مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیا ہے۔

العربیہ کے نمائندے نے بتایا ہے کہ ہوائی اڈے کے اندر اور باہر کے علاقے سے بارودی سرنگوں کو تلف کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔یمنی فوج نے علاقے میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے۔وہ الحدیدہ کو دارالحکومت صنعاء سے ملانے والی شاہراہ پر کنٹرول کے لیے بھی کارروائی شروع کردی ہے۔

العربیہ کے نمائندے نے مزید بتایا ہے کہ خوخا کے علاقے کوسٹل روڈ پر لڑائی میں 30 حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔حوثیوں نے ہوائی اڈے کے نزدیک بہت سے خاندانوں کو یرغمال بنا رکھا ہے جبکہ یمنی فوج نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر ہی رہیں اور باہر نکلنے سے گریز کریں۔

ہوائی اڈے کے علاقے میں شکست کے بعد حوثی ملیشیا کے جنگجو الحدیدہ میں تتر بتر ہورہے ہیں اور اس وقت وہ افراتفری کے عالم میں ہیں ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں