جازاں: حوثیوں کے فائر میزائل کی زد میں آ کر پاکستانی شہری زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب فوجی اتحاد کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یمنی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل مار گرایا گیا ہے۔ اس واقعے کے نتیجے میں سعودی عرب میں ایک پاکستانی تارک وطن کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں بتایا کہ حوثی باغیوں نے مقامی وقت کے مطابق رات کو ایک بج کر 39 منٹ پر سعودی عرب پر ایک میزائل داغا جسے جازان کے علاقے میں سعودی دفاعی فوج نے مار گرایا۔

کرنل المالکی نے بتایا کہ مار گرائے جانے والا میزائل یمن کے صعدہ شہر سے ایران نواز حوثی باغیوں نے داغا تھا تاہم کارروائی میں سعودی عرب میں مقیم ایک پاکستانی شہری معمولی زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نواز حوثی باغی سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے جاری رکھ کر اقوام متحدہ کی قراردادوں 2216 اور 2231 کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ حوثی باغی دانستہ طور پرسعودی عرب میں شہری آبادی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں