سعودی فٹ بال فیڈریشن کی بی اِن اسپورٹس چینل کے خلاف فیفا کو شکایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی فٹ بال فیڈریشن نے قطر کے ملکیتی چینل بی اِن اسپورٹس کے خلاف فٹ بال کی بین الاقوامی فیڈریشن ایسوسی ایشن ( فیفا) کو باضابطہ طور پر شکایتی درخواست دائر کردی ہے۔اس چینل کو روس میں کھیلے جانے والے عالمی کپ 2018ء کے خصوصی حقوق حاصل ہیں اور وہ سعودی عرب اور اس کی قیادت کے خلاف سیاسی نوعیت کے پیغامات نشر کررہا ہے۔

سعودی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ یہ چینل سیاست کو کھیل سے گڈ مڈ کررہا ہے اور عوام میں منافرت پھیلانے کے لیے سیاسی نوعیت کے پیغامات کی تشہیر کررہا ہے۔ یہ چینل ماضی میں الجزیرہ اسپورٹس کے نام سے کام کررہا تھا۔

اس نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ اس قطری چینل نے سعودی عرب اور روس کے درمیان عالمی کپ کے افتتاحی میچ میں کھیل کی تمام اخلاقیات کی کھلی خلاف ورزی کی تھی اور اس کے پیش کار اور تجزیہ کار نے فیفا کے قوانین کو بالائے طاق رکھ دیا تھا۔ان قوانین میں کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

شکایت میں فیفا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ قطری چینل کے خلاف پابندیاں عاید کرے،اس کو کھیل کے استحصال سے روکے اور کھیل اور اس کی اخلاقیات کو سیاسی تعصب کی نذر ہونے سے بچائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں