شہزادہ محمد بن سلمان نے ذاتی جیب سے سعودی ادیب اور آرٹسٹ کا علاج کرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی ادیب اور دانشور ڈاکٹر منصور الحازمی اور تجریدی آرٹ کے ماہر طہ صبان کے فوری علاج کے احکامات دیے ہیں۔ ان دونوں شخصیات کے علاج پر اٹھنے والے تمام اخراجات ولی عہد اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر ثقافت نے ولی عہد کی طرف سے دونوں سرکردہ شہریوں کے علاج میں معاونت پر ان کی تحسین کی ہے اور کہا ہے کہ یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ سعودی ولی عہد نے اپنے ذاتی اخراجات پر دو شہریوں کے علاج کا حکم دیا ہے بلکہ وہ اس سے قبل بھی ایسے کئی کیسز میں مدد کر چکے ہیں۔

سعودی دانشور اور آرٹسٹ کےعلاج میں معاونت سے ولی عہد کی ادب اور آرٹ سے لگاؤ اور ان پیشوں سے وابستہ شخصیات کی قدر دانی بھی واضح ہوتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں