.

روسی دوشیزائیں ورلڈ کپ دیکھنے آئے تیونسی نوجوانوں پر فدا ہونے لگیں!

روسی خواتین تیونسی تماشائیوں سے شادی کی خواہاں: تیونسی سفیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس میں متعین تیونس کےسفیر محمد علی الشیحی نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی دو شیزائیں فٹ بال ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آئے تیونسی نوجوانوں سے شادی کی خواہاں ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تیونسی سفیرنے ’موزمبیک ایف ایم‘ ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روسی دو شیزاؤں کی بڑی تعداد نے ماسکو میں ہمارے سفارت خانے سے رابطہ کرکے شادی کے حوالے سے ان 7 شرائط کے بارے میں جان جاری حاصل کرنا شروع کی ہے جن کے تحت کسی بھی تیونسی نوجوان سے شادی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روس میں جاری2018ء فٹ بال ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے تیونس سے بڑی تعداد میں نوجوان تماشائی آئے ہیں جو مقامی خواتین کی توجہ کا خاص مرکز ہیں۔


ایک سوال کے جواب میں محمد الشیحی کا کہنا تھا کہ تیونسی شہری مہذب اور قانون کے پابند ہیں جو ورلڈ کپ کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا موجب نہیں بن رہے۔ ان کی ورلڈ کپ میں موجودگی بہت خوبصورت ہے۔