عراق کے شام میں ایک قصبے پر فضائی حملے میں داعش کے 45 جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عراق نے شام کے قصبے ہجین میں تین مکانوں پر مشتمل ایک کمپاؤنڈ پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے پینتالیس ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔

عراقی فوج کی مشترکہ آپریشنز کمان نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ ’’عراقی ایف 16 لڑاکا جیٹ نے شام کے علاقے ہجین میں داعش کے لیڈروں کے ایک اجلاس پر کامیاب فضائی حملہ کیا ہے۔اس کے نتیجے میں اہداف مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں اور پینتالیس دہشت گرد مارے گئے ہیں‘‘۔

عراقی لڑاکا جیٹ نے ایک سرنگ کے ذریعے ملے ہوئے تین مکانوں پر بمباری کی تھی۔بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں داعش کا نائب وزیر جنگ ، اس کا ایک میڈیا امیر ، تنظیم کے امیر ابو بکر البغدادی کا ذاتی پیغام رساں اور گروپ کا پولیس سربراہ شامل ہیں ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں