خواتین کی ڈرائیونگ سے 2030ء تک سعودی معیشت کو 90 ارب ڈالرز کا فائدہ پہنچے گا: بلومبرگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بلومبرگ کی ایک اقتصادی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد 2030ء تک ملکی معیشت میں 90 ارب ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے فیصلے سے سعودی عرب کو اتنی ہی رقوم حاصل ہوسکتی ہیں جتنی اس کو سعودی آرامکو کے حصص کی فروخت سے حاصل ہونے کی امید ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی آرامکو کے پانچ فی صد حصص کی عالمی مارکیٹ میں فروخت سے سعودی عرب کو قریباً ایک سو ارب ڈالرز حاصل ہوسکتے ہیں۔

دبئی میں مقیم بلومبرگ اکنامکس کے مشرقِ اوسط کے لیے چیف اکانومسٹ زیاد داؤد کا کہنا ہے کہ ’’ ڈرائیونگ پر پابندی کے خاتمے سے ملازمتوں کی خواہاں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوگا، افرادی قوت کا حجم بڑھے گا اور مجموعی طور پر آمدن اور پیدا وار میں اضافہ ہوگا‘‘۔

ان کے بہ قول ’’ان کامیابیوں کو حقیقت کا رُوپ دھارنے میں کچھ وقت لگے گا کیونکہ سعودی معیشت خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو اپنے ہاں جگہ دینے کے لیے ابھی کوشاں ہے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں