انتخابات میں شاندار کامیابی پر شاہ سلمان کی ایردوآن کو مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان نے ترک صدر طیب ایردوآن کو ٹیلیفون پر انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر سعودی فرمانروا نے ترک حکومت اور قوم کے لیے مملکت کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ترکی کی ترقی اور استحکام کی خواہش ظاہر کی۔

دوسری جانب ترک صدر نے خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے تہنیتی پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترکی اور کہا کہ سعودی عرب کے برادارنہ تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں