سرحدوں کو لاحق خطرات کے دفاع کے لیے سعودی عرب کی مدد کریں گے: امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کی جانب بیلسٹک میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب کو اپنی سرحدوں کے دفاع کا حق حاصل ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا حوثیوں کی جانب سے الریاض پر دو بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ امریکا اس طرح کی سرگرمیوں کو یمن کے بحران کو مزید گھمبیر کرنے کی سازشوں کا قرار دیتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کو اپنی سرحدوں کے دفاع کا حق ہے اور واشنگٹن کو ریاض کو اپنے دفاع میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔

خیال رہے کہ اتوار کی شام سعودی فضائی دفاع نے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل فضاء میں مار گرائے تھے۔

یمن میں آئینی حکومت کے قیام کے لیے سرگرم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق شام آٹھ بج کر 39 منٹ پر حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل سعودی عرب کی حدود میں داخل ہوئے۔ سعودی عرب کے پیٹریاٹ سسٹم نے فوری حرکت میں آتے ہوئے بیلسٹک میزائل مار گرائے۔ یہ دونوں میزائل یمن میں حوثیوں کےگھڑ صعدہ سے داغے گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں