سعودی عرب سے امدادی سامان سے لدے تین طیارے عدن پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور ریلیف نے امدادی سامان سے لدے تین طیارے یمن کے جنوبی شہر عدن بھیجے ہیں۔ وہاں سے اس امدادی سامان کو ساحلی شہر الحدیدہ منتقل کیا جائے گا۔

شاہی دیوان کے مشیر اور شاہ سلمان ریلیف مرکز کے نگرانِ اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر یمن میں جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے ایک امدادی پُل قائم کردیا گیا ہے اور الحدیدہ سمیت جنگ سے متاثرہ علاقوں میں یمنیوں کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ہے۔

عدن اترنے والے سعودی طیاروں پر 70 ٹن وزنی خیمے ، کمبل اور خوراک کی اشیاء بھیجی گئی ہیں اور انھیں الحدیدہ میں سب سے زیادہ متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔سامان کے ساتھ شاہ سلمان مرکز کی ایک خصوصی ٹیم بھی بھیجی گئی ہے جو امدادی سامان کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کرے گی۔

سعودی پریس ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق عرب اتحادی افواج کی ایک فیلڈ میڈیکل ٹیم حوثیوں سے آزاد کرائے گئے یمن کے مغربی ساحل علاقوں میں خاندانوں اور بچوں کو طبی خدمات مہیا کررہی ہے۔ اس ٹیم نے بتایا ہے کہ خواتین ، بچوں اور ضعیف العمر افراد کو ان کے دور دراز علاقوں میں گھر گھر جاکر طبی خدمات مہیا کی جارہی ہیں اور مختلف دائمی ا مراض میں مبتلا افراد کا علاج کیا جارہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں