شادی کی خوشی ماتم میں تبدیل، مصری دوشیزہ رخصتی کے دو گھنٹے بعد فوت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں ایک لڑکی اپنی شادی کے دو گھنٹے بعد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئی جس کے نتیجے میں دونوں خاندانوں کی خوشی ماتم میں بدل گئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ شمالی مصر کی الدقھلیہ گورنری کے شہر المنصورہ میں پیش آیا۔ مقامی شہریوں اور متوفیہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ 17 سالہ سماح النحاس کی شادی کی تقریبات جاری تھیں اور اس کے نکاح کو صرف دو گھنٹے ہی گذر پائے تھے۔ وہ جیسے ہی اپنے شوہر کےگھر میں داخل ہوئی وہ دروازے پر گر پڑی۔ اس کا فوری طبی معائنہ کرایا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کے دل کے عضلات نے حرکت بند کر دی ہے۔


النحاس کالج کی طالبہ اور ابھی زیر تعلیم تھی تاہم اس کی شادی 28 سالہ محمود کے ساتھ کی گئی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ الںحاس شادی کی مسلسل تقریبات کی وجہ سے بہت زیادہ تھکاوٹ کا شکار تھی اور اس دوران اس نے کچھ کھایا پیا بھی نہیں تھا۔ اس نے اچانک سینے میں شدید تکلیف کی شکایت کی اور ساتھ ہی غش کھا کر زمین پر گر پڑی۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم دونوں خاندانوں میں ماتم کی کیفیت ہے۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں