ٹرمپ کا فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن عمل میں پیش رفت کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کے قیام کی کوششوں میں غیرمعمولی پیش رفت ہوئی ہے، مگر انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وائیٹ ہاؤس فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان اپنے امن فارمولے کی تجاویز کب پیش کرے گا۔

اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن عمل کی بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے امریکا کی علاحدگی کے بعد خطے کے حالات میں بہتری آئی ہے۔

خیال رہے کہ ان دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر خاص جارڈ کوشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی مندوب جیسن گرین بیلٹ مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔ ان کے اس دورے کا مقصد فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امریکا کے مجوزہ امن منصوبے ’صدی کی ڈیل‘ پر عمل درآمد کی راہ ہموار کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں