یمنی فوج نے حوثیوں کی الحدیدہ کے ہوائی اڈے پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

یمنی فوج نے حوثی ملیشیا کی ساحلی شہر الحدیدہ کے شمال کی جانب سے ہوائی اڈے کے نواحی علاقے میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور انھیں جوابی کارروائی میں بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔

یمنی فوج کے ایک ترجمان کرنل احمد علی الجوہیلی نے کہا ہے کہ فوجی دستوں اور مزاحمتی فورسز نے ہوائی اڈے کے مشرقی ، جنوبی اور مغربی نواحی علاقوں کو مکمل محفوظ بنا لیا ہے اور شمال میں واقع علاقے کو بھی جزوی طور پر محفوظ بنا لیا ہے۔

انھوں نے بتایا ہے کہ حوثی جنگجو الحدیدہ کے جنوب مشرق میں واقع الجاہ اور الفضا کے علاقوں میں سپلائی روٹ منقطع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے ان علاقوں سے حملے کیے ہیں لیکن یمنی فوج نے ان کے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا ہے اور متعدد حوثی جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔

کرنل الجوہیلی کے مطابق الحدیدہ کی تمام گورنری کو حوثیوں کے قبضے سے بازیاب کرانے کے لیے لڑائی جاری ہے اور مسلح افواج نے پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔تاہم حوثیوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی وجہ سے سرکاری فوجی پھونک پھونک کر قدم آگے بڑھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حوثی اب پسپائی اختیار کررہے ہیں ۔ان کے کمک کے روٹ کو قریب قریب بلاک کردیا گیا ہے اور عرب اتحاد کی فضائیہ اس روٹ کی مکمل نگرانی کررہی ہیں۔نیز اب حوثی کمانڈروں میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور وہ ایک دوسرے کو ہوائی اڈے پر یمنی فوج کے قبضے کا مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں