اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید کی نئی دہلی میں اکشر دھام مندر کی یاترا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہندوؤں کے مندر اکشر دھام کی یاترا کی ہے۔ وہ بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔

مندر کی یاترا کے دوران میں شیخ عبداللہ کو اس میں رکھے تاریخی آثار، مندر کے فنِ تعمیر، روایتی ثقافت، منفرد آرٹ ، بھارت کے تاریخی آثار اور کندہ پتھر سے تعمیر کردہ عمارت کے خدوخال کے بارے میں بتایا گیا۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق ’’وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی جانب سے دوسری اقوام کے فنون ،تاریخی آثار اور تہذیبوں میں دلچسپی اور مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان رواداری اور پُرامن بقائے باہمی کے تصور کے فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا‘‘۔

ہندوؤں کے اس تاریخی مندر کے دورے کے موقع پر نئی دہلی میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر ڈاکٹر احمد البنا بھی شیخ عبد اللہ کے ہمراہ تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں