قوم فاقہ کشی پرمجبور، ایرانی رجیم کی شام پر تیل کی نوازشات

تہران کی دمشق کو 60 ڈالر فی بیرل سے بھی کم قیمت میں تیل کی فروخت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایران میں مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام معاشی استحصال کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور دوسری طرف ایرانی حکومت شام میں اسد رجیم کو بچانے کے لیے انتہائی کم قیمت پر اسے تیل فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایران نے گذشتہ سال کے 315 ایام میں شام کو 20 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا تیل فروخت کیا، یوں دمشق کو 60 ڈالر فی بیرل کے حساب سے تیل فروخت کیا گیا۔

" tankertrackers " کی ررپورٹ کے مطابق ایران نے گذشتہ ایک سال کے دوران اسد رجیم کو 47 لاکھ 31 ہزار 466 ٹینکر تیل فراہم کیا اور یہ تیل پانچ مراحل میں شام سے دمشق پہنچایا گیا۔

ویب سائیٹ نے ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ ایک بیان اور تصایر میں ایرانی آئل ٹینکروں کو شام جاتے دکھایا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحری جہاز کا عملہ شام کے قریب پہنچتے ہی ’AIS‘ بند کردیتا تھا۔

ایرانی رجیم کی جانب سے شام کو کم نرخوں پر تیل کی فراہمی کی خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب دوسری جانب ایران میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی استحصال کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت کو جو سبسڈی شام کو فراہم کئے جانے والے تیل پر فراہم کی جا رہی ہے وہ اپنے عوام کو دی جانی چاہیے تھی تاکہ ان کے معاشی حالات کو بہتر بنایا جاسکتا۔

ایران شام کو نہ صرف تیل فراہم کررہا ہے کہ اسد رجیم کے اقتدار کو بچانے کے لیے 2012ء سے پاسداران انقلاب اور دیگر جنگجوؤں کی مدد دمشق کو بچانے کے لیے کوشاں ہے۔ ایک اندازے کے مطابق شام میں ایرانی جنگجوؤں کی تعداد 70ہزار سے زاید ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں