آیئے آپ کو دنیا کی گہری ترین میٹرو سروس پر سیر کرائیں!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

میٹرو سروسز کا شور وغوغا تو بہت سننے میں آیا ہے مگر العربیہ ڈاٹ نیٹ نے روس کے تاریخی شہر سینٹ پیٹرزبرگ کی قدیم اور دنیا کی گہری میٹرول پر روشنی ڈالی ہے جو اس وقت روس میں موجود فٹبال ورلڈ کپ کے تماشائیوں کی توجہ کا بھی خاص مرکز ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ آنے والا کوئی شخص اگر اس میٹرو پر سفر کرنے سے محروم رہتا ہے تو گویا اس نے بہت کچھ کھو دیا۔ فن تعمیر، خوبصورتی اور اپنی تعمیراتی خصوصیات کی بدولت اس میٹرو کو سینٹ پیٹرزبرگ کا خوبصورت لینڈ مارک قرار دیا جاتا ہے۔ سینٹ پیٹرزبرگ میٹرو زیر زمین گہرائی کے حوالے سے دنیا کی سب سے منفرد سفری سہولت ہے جو شہر میں مواصلات کا بہت بڑا بوجھ بھی اٹھائے ہوئے ہے۔

سینٹ پیٹرزبرگ میٹرو کا قیام سابق سوویت یونین کے دور میں 1955ء میں آیا۔ یہ روس کی دوسری طویل ترین میٹرو لائن ہے۔ ماسکو میٹرو اس سے لمبائی میں بڑی ہے۔ سینٹ پیٹرزبرگ میٹرو کی لمبائی 113 کلومیٹر ہے۔ اس کے پانچ مرکزی راستے ہیں جس میں 67 اسٹیشن قائم ہیں۔ ان میں سے 63 اسٹیشن زیر زمین اور صرف چار اسٹیشن سطح زمین پر ہیں۔

زمین میں گہرائی کے اعتبار سے سینٹ پیٹرزبرگ میٹرو دنیا کی سب سے گہری میٹرو سروس ہے۔ اس کی اوسط گہرائی 60 میٹر زمین کے اندر ہے۔ "ادمیر الیسکایا" اس کا سب سے گہرا اسٹیشن ہے جو 100 میٹر زمین کے اندر گہرائی میں واقع ہے۔ پیدل اس اسٹیشن تک پہنچنے کے لیے برقی زینے استعمال کئے جاتے ہیں۔ برقی زینے میں 150 سٹپس ہیں۔ اسے دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک سیڑھی قرار دیا جاتا ہے۔

سینٹ پیٹرزبرگ میٹرو کا شمار روس کے دوسرے مصروف ترین اسٹیشن میں ہوتا ہے جہاں سے روزانہ اوسطا بیس لاکھ افراد سفر کرتے ہیں۔ میٹرو سروس کا آغاز صبح چھ سے آدھی رات تک جاری رہتا ہے۔ ہر اسٹیشن پر نقشوں کے ذریعے مسافروں کی مکمل رہ نمائی کا بھی انتظام موجود ہے۔ ایک اسٹیشن سے ہر تین منٹ بعد ایک میٹرو بس گذرتی ہے۔ اندرون شہر کی یہ تیز ترین اور سب سے سستی سروس ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں