.

روس کے شہر سمارا میں بم کی افواہ پر تین شاپنگ مال خالی کرا لیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس کے فٹ بال عالمی کپ ٹورنا منٹ کے میچوں کے میزبان ایک شہر سمارا میں جمعرات کو بم کی افواہ کے بعد تین شاپنگ مال خالی کرا لیے گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کی اطلاع کے مطابق کسی شخص نے ٹیلی فون پر بم حملے کی دھمکی دی تھی ۔اس کے بعد ایمرجنسی سروسز کو ان تینوں شاپنگ مالز میں طلب کر لیا گیا اور انھوں نے اپنے جاسوس کتوں کے ساتھ تلاشی کی کارروائی شروع کردی ۔

روسی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے سمارا میں ایک شاپنگ مال میں بم کی دھمکی کے بعد تلاشی کی کارروائی کی ہے لیکن انھیں کوئی خطرناک چیز نہیں ملی ہے۔

سمارا میں واقع سمارا ایرینا اسٹیڈیم میں آج مقامی وقت کے مطابق شام چھے بجے سے سینی گال اور کولمبیا کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا۔ گروپ ایچ کے اس میچ میں کولمبیا نے سینی گال کو ایک گول سے شکست دینے کے بعد پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔