.

پرتگالی صدر کا "انوکھا" مصافحہ ، ٹرمپ اپنا توازن کھو بیٹھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مصافحے کے دوران اپنی بھرپور گرفت کے سبب معروف ہیں جو اُن کے مہمانوں کے ہاتھوں پر "میڈیائی" اور "جسمانی" اثرات چھوڑ جاتی ہے۔ تاہم جمعرات کے روز وہائٹ ہاؤس کے بیرونی دروازے پر پرتگال کے صدر کے استقبال کے موقع پر مارسیلو ڈی سوزا کی گرفت نے خود ٹرمپ کو حیران کر ڈالا۔

اس مرتبہ ڈی سوزا نے پہل کرتے ہوئے مصافحے کے دوران ٹرمپ کا ہاتھ اتنی طاقت سے پکڑا کہ امریکی صدر ایک لمحے کے لیے اپنا توازن ہی کھو بیٹھے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش وڈیو میں ظاہر ہو رہا ہے کہ وہائٹ ہاؤس کے آگے اپنی گاڑی سے اُتر کر پرتگالی صدر نے کس طرح ٹرمپ کا ہاتھا اُچکا۔ اس غیر متوقع تصرّف نے امریکی صدر کو حیران کر دیا اور اُن کے منہ سے بے ساختہ "whoa!" کے الفاظ نکل آئے۔