ایرانی پولیس کے ہاتھوں پرامن مظاہرین کی ہلاکتوں کی اطلاعات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کے جنوب مغربی شہر المحمرہ میں حکومتی نا انصافیوں کے خلاف شہریوں کے ایک پرامن جلوس پر پولیس کی جانب سے فائرنگ اور متعدد مظاہرین کی ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق گذشتہ روز المحمرہ شہر میں ہزاروں افراد نے آبی آلودگی اور دیگر بنیادی ضروریات کے فقدان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ایرانی سماجی کارکنوں کی طرف سے اس مظاہرے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے۔ فوٹیج میں پولیس کو پرامن مظاہرین پر گولیاں چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد مظاہرین کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں کئی افراد کو خون میں لت پت دیکھا جاسکاستا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی پولیس کے کریک ڈاؤن اور وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں کم سے کم تین مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تاہم سرکاری سطح پر ان خبروں پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں