ایران سے کاروبار کرنے والی یورپی کمپنیوں پر امریکا پابندیاں عاید کر دے گا: ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے کاروبار کرنے والی یورپی کمپنیوں پر امریکا پابندیاں عاید کردے گا۔ انھوں نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پر تیل کی عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا الزام عاید کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس سلسلے کو بند کردیا جائے۔

انھوں نے فاکس نیوز کے پروگرام سنڈے مارننگ فیوچرز کی میزبان ماریہ کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ اگر کوئی تیل کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کررہا ہے تو یہ اوپیک ہے۔اس تنظیم کے رکن ممالک کو یہ سلسلہ بند کردینا چاہیے کیونکہ ہم ان میں سے بہت سے ممالک کو تحفظ مہیا کررہے ہیں‘‘۔

اتوار کو نشر ہونے والے اس نیوز پروگرام میں جب صدر ٹرمپ سے یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والی یورپی کمپنیوں پر پابندیاں عاید کردیں گے؟ اس کے جواب میں انھوں نے کہا:’’ جی ہاں ، یقیناً ۔ہم یقینی طور پر یہی کچھ کریں گے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں