’ماں کی وفات کے بعد 13 سال تک بیٹےنےاڑھائی لاکھ یورو پنشن وصول کی‘

آسٹریائی شخص پر پنشن کے حصول کے لیے ماں کی وفات کومخفی رکھنے کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یورپی ملک آسٹریا کے عدالتی حکام آسٹریلیا میں مقیم اپنے ایک شہری کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی کوشش کررہے ہیں جس پرالزام ہے کہ اس نے اپنی والدہ کی وفات کی خبر مسلسل 13 سال تک مخفی رکھی اور اس عرصے میں وہ والدہ کی پنشن وصول کرتا رہا۔ وفات کے بعد وصول کی گئی پنشن کی رقم اڑھائی لاکھ یورو بتائی جاتی ہے۔

مغربی آسٹریا کے علاقے انسبروک کے پراسیکیوشن حکام کا کہنا ہے کہ پنشن بٹورنے کی نیت سے ماں کی وفات کی خبر کوخفیہ رکھنے والا 57 سالہ ملزم آسٹریلیا میں مقیم ہے۔ اس کی والدہ 2005 میں انتقال کرگئی تھی اور وہ بدستور جرمنی، سوئٹرزلینڈ اور آسٹریا میں ماں کے پنشن فنڈ سے مستفید ہوتا رہا ہے۔

ملزم کو آسٹریلیا میں حراست میں لے لیا گیا ہے مگر اس نے اپنے اوپرعاید الزام کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی۔ آسٹریا کے قانون کے تحت اس طرح کا اقدام دھوکہ دہی کے زمرے میں آتا ہے جس کی کم سے کم سزا پانچ سال قید ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں