عرب اتحاد کے فضائی حملے میں صعدہ میں حوثیوں کا فوجی مواصلاتی نیٹ ورک تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن میں قانونی حکومت کی حمایت میں برسرپیکار عرب اتحاد کی مسلح افواج نے صعدہ گورنری میں واقع دو نظامتوں حدیان اور رازح میں حوثی ملیشیا کے فوجی اہداف پر فضائی حملے کیے ہیں اور اس کے مواصلاتی نیٹ ورک کو تباہ کردیا ہے۔

عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کے فوجی مواصلاتی نظام اور غیر ملکی ماہرین کی مدد سے چلائے جانے والے ٹیکنالوجی کے جدید آلات کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

عرب اتحاد نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ وہ ایک دہشت گرد تنظیم کو اپنے پاس اس طرح کے جدید اور اعلیٰ معیار کے آلات رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس نے وضاحت نے کی ہے کہ اس نے جس ہدف کو نشانہ بنایا ہے ، وہ ایک فوجی تنصیب تھی اور اس امر کی خفیہ کارروائیوں اور استعمال کیے گئے جوابی فوجی ہتھیاروں سے بھی تصدیق ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں