.

ملکی اقتصادی صورت حال باعثِ تشویش ہے : خامنہ ای کا روحانی کو خط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایک ایرانی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ رہبر اعلی علی خامنہ ای نے صدر حسن روحانی کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ غیر ملکی کرنسیوں کی منڈی کی صورت حال اور مقامی کرنسی کی شدید گراوٹ کے حوالے سے فوری تحقیقات کی جائیں۔ خامنہ ای نے ملک کی اقتصادی صورت حال پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

خبر رساں ایجنسی "فارس" کے مطابق خامنہ ای کے خط میں گزشتہ ہفتے کرنسی منڈی کی قلابازیوں اور مقامی کرنسی کی قدر میں غیر مسبوق کمی کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس صورت حال نے ہزاروں ایرانیوں کو سڑکوں پر آ کر حکومت اور نظام کے خلاف مظاہروں اور احتجاج پر مجبور کر دیا۔

دوسری جانب مبصرین کے نزدیک تہران کے خلاف امریکا کی نئی پابندیوں کے سائے میں ایرانی نظام کو مشکل وقت دیکھنا ہو گا جب کہ ایران جوہری معاہدے میں باقی رہنے والے ممالک کے ساتھ اقتصادی ضمانتوں کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔