.

یمن:شبوۃ میں امریکی حملے میں القاعدہ کے سات جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی فوج کی طرف سے جُمعہ کے روز جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یمن کے جنوبی علاقے شبوۃ میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں القاعدہ سے وابستہ کم سے کم سات جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بغیر پائلٹ ایک ڈرون طیارے کی مدد سے بیحان ۔ شبوۃ کو ملانے والی شاہراہ پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد القاعدہ جنگجو سوار تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کا کہنا ہے کہ ایک ڈرون طیارے نے جنوبی یمن میں شبوۃ گورنری میں القاعدہ جنگجوؤں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔ ہلاک ہونے والے القاعدہ جنگجوؤں کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔