افغان فوجی کے حملے میں امریکی فوجی ہلاک، دو زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افغانستان میں تعینات شمالی اوقیانوس کے عسکری اتحادی ’نیٹو‘ نے کہا ہے کہ جنوبی افغانستان میں ایک افغان سپاہی کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک جب کہ دو دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

نیٹو نے ہفتے کے روز بتایا کہ دونوں زخمی فوجیوں کی صحت خطرے سے خالی بتائی جاتی ہے جنھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

نیٹو نے بتایا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

نیٹو کی قیادت والا ’رزلوٹ سپورٹ مشن‘ جنوری 2015ء سے افغانستان میں تعینات ہے، جہاں وہ افغان سکیورٹی افواج کو تربیت، مشاورت اور اعانت فراہم کر رہا ہے۔

سولہ ہزار پر مشتمل اس فوج میں 39 نیٹو ملکوں اور اتحادیوں کے فوجی شامل ہیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہولناک حملہ ارزگان صوبے کے ترین کوٹ کے فضائی اڈے پر ہوا، جو جنوبی صوبہٴ ارزگان کا دارالحکومت بھی ہے۔

دوسری جانب طالبان نے اس حملے کی تحسین کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ با ضمیر فوجی کی فائرنگ سے کم سے کم چار قابض امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں