.

مراکشی وزیر کو صحراء میں زندہ کیوں دفن کیا گیا ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اتوار کے روز سوشل میڈیا پر گردش میں آنے والے ایک وڈیو کلپ میں مراکش کے توانائی اور معدنیات کے وزیر اپنے جسم کو ریکارڈ درجہ حرارت میں انتہائی گرم ریت کے اندر دفن کیے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

مراکشی وزیر عزیز الرباح نے ملک کے جنوب مشرقی قصبے مرزوکہ میں علاج کی غرض سے خود کو مٹی کے اندر دبایا تا کہ وہ خود کو درپیش جوڑوں کے بعض امراض سے شفاء پا سکیں۔ مذکورہ صحرائی علاقہ گرم ریت کے ذریعے علاج کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

وڈیو میں مراکشی وزیر گردن تک قبر جیسے گڑھے میں مدفون نظر آ رہے ہیں، یہ گڑھا خصوصی طور پر ان کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ وزیر کے سر کو گول چھتری سے سایہ فراہم کیا گیا۔ اس طرح عزیز الرباح ریت کے غسل سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔