تجارتی کمپنی سے رشوت لینے کے الزام میں سعودی عہدیدار گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے حکام نے وزارت دفاع سے وابستہ ایک سرکاری عہدیدار کو ایک تجارتی کمپنی کو سہولیات کے عوض رشوت وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی پراسیکیوٹر جنرل سعود بن عبداللہ المعجب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی حکام کو وزارت دفاع کے ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ محکمے کا ایک انتظامی عہدیدار ایک تجارتی کمپنی کے ساتھ مشکوک لین دین میں ملوث ہے۔

اس حوالے سے خفیہ طورپر تحقیقات کی گئیں تو رشوت وصولی سےمتعلق خبریں درست ثابت ہوئیں۔ اس پر متعلقہ عہدیدار کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع کے انتظامی عہدیدار نے اپنے منصب کا غیرقانونی استعمال کیا اور اسے فایدہ اٹھاتے ہوئے دس لاکھ ریال کی رشوت صول کی تھی۔

تحقیقات کے دوران سعودی عہدیدار نے رشوت لینے کا اعتراف کرنے کے ساتھ اس کیس میں دو مزید افراد کے ملوث ہونے کی بھی نشاندہی کی۔ پولیس نے انہیں بھی حراست میں لے لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں