.

پاسداران انقلاب نے دسیوں بلوچ شہری حراست میں لے لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے اہلکاروں نے مشرقی صوبہ بلوچستان سے دسیوں افراد کو حراست میں لے لیا جن پر غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے ساتھ رابطوں کا الزم عاید کیا گیا ہے۔

ایران سے فارسی میں نشریات پیش کرنے والے ’فردا‘ ریڈیو کی ویب سائیٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سوشل میڈیا پر سرگرم اور غیرملکی ذرائع ابلاغ سے رابطوں میں رہنے والے دسیوں بلوچ شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ریڈیو رپورٹ کے مطابق یہ گرفتاریاں پاسداران انقلاب کے زیراہتمام انٹیلی جنس یونٹ کی نشاندہی کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاسداران انقلاب نے الزام عاید کیا ہے کہ گرفتار افراد حکومت کی اجازت کے بغیر غیرملکی ذرائع ابلاغ کو خبریں مہیا کررہے تھے۔ ریڈیو کی ویب سائیٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد ایسے غیرملکی ذرائع ابلاغ سے رابطے میں تھے جو مبینہ طور پر ایران کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے میں پیش پیش ہیں۔ تاہم گرفتار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔