.

سعودی فورسز نے نجران پر حوثیوں کا ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی فضائیہ نے جنوبی شہر نجران کی جانب یمن سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا ہے۔

سعودی عرب کے عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز یمن سے حوثی ملیشیا نے یہ میزائل داغا تھا اور اس سے سرحدی شہر نجران کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے حالیہ ہفتوں کے دوران میں سعودی عرب پر میزائل حملے تیز کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے حوثی شیعہ باغیوں کے 6 جون 2015ء کے بعد سے داغے گئے 120 سے زیادہ بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ بنایا ہے۔ ان میں ایک سکڈ میزائل بھی شامل تھا ۔حوثی شیعہ باغی ستمبر 2104ء میں یمن کی قانونی حکومت کے خلاف بغاوت برپا کرنے کے بعد سے سعودی عرب کے جنوب میں واقع سرحدی شہر نجران کی جانب لا تعداد راکٹ اور میزائل فائرکر چکے ہیں ۔