.

فرانس: قومی دن کے موقع پر پریڈ میں حادثہ پریشانی کا باعث

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کے قومی دن Bestille Day کے سلسلے میں ہفتے کے روز پیرس میں منعقد پریڈ میں صدر امانوئل ماکروں نے بھی شرکت کی۔

پریڈ کے دوران اُس وقت عجیب سی صورت حال پیدا ہو گئی جب دو موٹر بائیکس ایک دوسرے سے ٹکرا کر گر پڑیں اور ان پر سوار دونوں پولیس اہل کار ہزاروں افراد کے سامنے شرمندگی کا شکار ہو گئے۔

اس موقع پر پریڈ کے میدان میں زمین پر گر پڑنے والے پولیس اہل کاروں کی شرمندگی دور کرنے کے واسطے صدر ماکروں اور حاضرین نے جواب میں تالیاں بجا دیں۔

فرانس کا قومی دن 14 جولائی 1789ء کو بغاوتِ بیسٹائل کی یاد میں منایا جاتا ہے جو انقلاب فرانس میں ایک اہم واقعہ تھا۔ بیسٹائل دارالحکومت پیرس (فرانس) کا ایک پرانا قلعہ تھا جو چودھویں صدی عیسوی میں تعمیر کیا گیا اور سال ہا سال بطور سیاسی جیل استعمال ہوتا رہا۔ 14 جولائی 1789ء کو عوام نے ہلہ بول کر اسے تباہ کر دیا اور تمام قیدی رہا کرا لیے۔ جیل کی تباہی کے بعد انقلاب فرانس کے لیے مزید راہ ہموار ہوئی جس نے وہاں بادشاہت کا نظام ختم کر دیا۔

ہفتے کے روز ہونے والی پریڈ میں لڑاکا طیاروں نے کرتب دکھائے جب کہ مسلح افواج نے بھی دارالحکومت کی مشہور شاہراہ شانزے لیزے پر پریڈ کا مظاہرہ کیا۔