.

اردن کی سرکاری فضائی کمپنی کی عراق کے شہر نجف کے لیے پروازیں معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اردن کی سرکاری فضائی کمپنی نے عراق کے جنوبی شہر نجف کے لیے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں ۔اس نے یہ فیصلہ نجف میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے بعد ہوائی اڈے کے آس پاس کے علاقےمیں امن وامان کی صورت حال خراب ہونے کے بعد کیا ہے۔

رائل اردن نجف کے لیے ہفتے میں چار پروازیں چلاتی ہے۔اس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نجف عراق اور یمن کا نواں شہر ہے جس کے لیے اس نے حالیہ برسوں کے دوران میں امن وامان کی صورت حال خراب ہونے کے بعد اپنی پروازیں معطل کی ہیں۔

اس سے پہلے اردنی کمپنی عراق کے شمالی شہر موصل سے یمن میں عدن اور صنعاء تک شہروں میں اپنی پروازیں معطل کر چکی ہے۔

عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں گذشتہ ہفتے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے نجف تک بھی پہنچ چکے ہیں ۔عراقی شہری ابتر بنیادی خدمات اور سرکاری حکام کی بدعنوانیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں اور اس احتجاج نے اب تشدد کی شکل اختیار کرلی ہے۔