شام کے حوالے سے پوتین اور ٹرمپ کی بات چیت مشکل ثابت ہو گی : روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی میڈیا ایجنسی نے پیر کے روز کرملن ہاؤس کے ترجمان دِمتری بیسکوف کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتین کے درمیان شام کے حوالے سے بات چیت مشکل ہو گی، اس کی وجہ روس کے حلیف اور شام کے تنازع میں ایک با اثر فریق ایران کے بارے میں امریکا کا موقف ہے۔

بیسکوف کے مطابق وہ امید کرتے ہیں کہ ہلسنکی کی بات چیت امریکی اور روسی تعلقات کو درپیش حالیہ بحران سے دور ہو گی۔

کرملن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیٹو اتحاد کے بجٹ میں کسی بھی قسم کا اضافہ روس کو چوکنّا کر دینے پر مجبور کر دے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں