شام میں ایرانی خطرے کےخاتمے تک فوج واپس نہیں بلائیں گے: امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں موجود امریکی فوج کے انخلاء کی خبروں کے جلو میں وائیٹ ہاؤس نے باور کرایا ہے کہ جب تک شام میں ایران کا خطرہ موجود ہے اس وقت تک امریکی فوج شام سے واپس نہیں بلائی جائے گی۔

’العربیہ‘ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے ایک بیان میں کہا ہےکہ شام میں ’داعش‘ اور پورے مشرق وسطیٰ میں ایرانی خطرے کے خاتمے تک ہماری فوجیں شام میں موجود رہیں گی۔

خیال رہے کہ شام میں موجود فوج کی واپسی کے حوالے سے امریکی حکومت کے متضاد بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔ گذشتہ اپریل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ شام سے فوجیں واپس بلانے کی تیاری کر رہے ہیں مگر ان کے اس اعلان کے بعد پینٹا گون نے مزید دسیوں فوجی شمالی شام میں تعینات کردیے تھے۔

واشنگٹن نے کرد فورسز کے زیرکنٹرول منبج شہر میں اپنے دو فوجی اڈے بھی قائم کیے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شام میں داعش کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے ایران کو فائدہ اٹھانے کاموقع نہیں دیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں