چینی صدر شی جین پنگ کی یو اے ای کے تین روزہ سرکاری دورے پر ابو ظبی آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جین پنگ متحدہ عرب امارات کے تین روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کو ابو ظبی پہنچ گئے ہیں۔ان کے ہمراہ خاتون اوّل لیڈی پنگ لی یوآن اور اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی یو اے ای کے دورے پر آیا ہے ۔

یواے ای کے نائب صدر ، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم ، ابو ظبی کے ولی عہد اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ہوائی اڈے پر معز ز مہمان اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔

چین کے گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے ایک ویڈیو نشر کی ہے جس میں متحدہ عرب امارات کے لڑاکا طیاروں نے چینی صدر کے طیارے کو اپنے ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے فوری بعد حفاظتی حصار میں لے رکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں