مدینہ ٹریفک پولیس پر حملہ کرنے والوں کو پانچ سال قید، 1200 کوڑوں کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں ایک فوج داری عدالت نے گذشتہ رمضان المبارک کے دوران دو ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث ملزمان کو پانچ سال قید اور بارہ سو کوڑوں کی سزا کا حکم دیا ہے۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کا واقعہ 30 رمضان المبارک کو مدینہ منورہ کے مرکزی شہر میں اس وقت پیش آیا جب وہ ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے اپنے پیشہ وارانہ امور انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس میں موجود افراد نے جگہ اور وقت کی حرمت کا خیال کیے بغیر پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

بعد ازاں ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی تھی۔ گذشتہ روز فوج داری عدالت نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کے مرتکب عناصر کو پانچ سال قید بارہ سو کوڑوں کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں