سعودی سکیورٹی فورسز کی منشیات اسمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی ، 1628 گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف جاری جنگ میں گذشتہ ایک سال کے دوران میں 1628 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے،ان میں 604 سعودی شہری شامل ہیں ۔

سعودی سکیورٹی فورسز کے مطابق ستمبر 2017ء سے مارچ 2018ء تک اکتالیس ممالک سے تعلق رکھنے والے منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور مملکت میں ان کی کمر توڑ دی گئی ہے۔

سعودی سکیورٹی فورسز کے خصوصی یونٹوں کو منشیات کا دھندا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران میں مسلح مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے اور جھڑپوں میں دس اسمگلر ہلاک اور اکیس زخمی ہوگئے تھے جبکہ تینتیس سکیورٹی افسر بھی زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی فورسز نے اس کارروائی میں درج ذیل ممنوعہ اشیاء منشیات کے اسمگلروں سے پکڑی ہیں:

1۔نشہ آور دوا ایمفٹامائن (کپیٹاگون) کی 20417349 گولیاں۔
2۔ 18197 ٹن حشیش (بھنگ)۔
3۔ ساڑھے چھے کلوگرام خام ہیر وئین۔
4۔قریباً 79 کلوگرام ناخالص ہیروئین۔
5۔ قریباً دو کلوگرام کوکین ۔
6۔اینی ستھیزیا 32 کلوگرام سے زیادہ ۔
7۔پوست 19 کلوگرام ۔
8۔ مختلف ادویہ کی 1962044 گولیاں۔
9۔ 2 کروڑ 47 لاکھ 46 ہزار 443 سعودی ریال کی نقدی ۔
10۔439 آتشیں ہتھیار۔
11۔مختلف اقسام کی بندوقوں اور رائفلوں کی 13086 گولیاں۔

مقبول خبریں اہم خبریں