الجزائر : فلسطینی سائنس دان اور ڈاکٹر کی وفات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

الجزائر میں فلسطینی سفارت خانے نے اس امر کی تردید کی ہے کہ دارالحکومت الجزائر سٹی کے مغرب میں زرالدہ کے علاقے میں ایک فلیٹ میں مُردہ پائے جانے والے فلسطینی سائنس داں اور ڈاکٹر کو اسرائیل نے ہلاک کیا۔

یہ وضاحت اسرائیلی اور فلسطینی میڈیا میں زیر گردش اُن خبروں کے جواب میں سامنے آئی ہے جن میں کہا گیا کہ دونوں فلسطینیوں سلیمان الفرا اور محمد البنا کو اسرائیل نے الجزائر میں ہلاک کیا۔

اتوار کے روز فلسطینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مذکورہ دونوں افراد کی موت ان کے فلیٹ میں گیس کے رساؤ کے سبب دم گھٹنے سے واقع ہوئی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ پٹی میں خان یونس میں دونوں افراد کے خاندانوں کو ان کی وفات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

سلیمان الفرا 2012ء میں الجزائر آیا تھا اور دو ہفتے قبل ہی اپنا ماسٹرز مکمل کیا جب کہ ڈاکٹر محمد البنا تقریبا 4 روز قبل الجزائر پہنچا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں