اری ٹیریا کے صدر اور ایتھوپیائی وزیراعظم کے لیے امن خدمات پر ’آرڈر آف زاید‘ کا ایوارڈ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اری ٹیریا کے صدر أسياس أفورقی اور ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد کو ان کی دونوں ملکوں کے درمیان امن کے لیے کوششوں اور گذشتہ دو عشروں سے جاری حالتِ جنگ کے خاتمے پر اپنے ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز ’آرڈر آف زاید‘ سے نواز اہے۔

اری ٹیریا اور ایتھوپیا کے لیڈروں نے 9 جولائی کو اسمارا میں دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے ایک سمجھوتے پر دست خط کیے تھے ۔اس کے بعد سے انھوں نے دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ان دونوں ممالک کے درمیان 1998ء سے تنازع جاری تھا۔

ایتھوپیا کی قومی فضائی کمپنی ایتھوپیا ائیر لائنز کی پہلی پرواز دوعشرے کے بعد گذشتہ بدھ کو اسمارا میں پہنچی تھی ۔اس پرواز کے ذریعے آنے والے مسافروں کا پُرجوش خیر مقدم کیا گیا اور میزبان ملک کے حکام اور شہریوں نے ان پر پھول برسائے اور رقص کیا۔پہلی پرواز کے ذریعے وہ افراد اسمارا آئے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے نتیجے میں اپنے خاندانوں سے بچھڑ گئے تھے۔

ہارن آف افریقا میں واقع ان دونوں ممالک کے درمیان مصالحت میں یو اے ای نے بھی کردار ادا کیا ہے اور شیخ محمد بن زاید نے جون میں ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد سے بات چیت کے لیے ادیس ابابا کا دورہ کیا تھا۔انھوں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں