افغان دارالحکومت کابل پر راکٹ حملہ ، تین افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

افغان دارالحکومت کابل کے ایک شہری علاقے پر منگل کے روز کئی راکٹ فائر کیے گئے ہیں جس سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ فوری طور پر کسی گروپ نے اس راکٹ حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

پولیس ترجمان حشمت ستنکزئی نے ابتدائی اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے کہ کابل کے علاقے پی ڈی 5 ( پولیس ڈسٹرکٹ) میں ایک راکٹ ایک مکان پر گرا ہے جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اس کے تھوڑی دیر کے بعد ایک اور راکٹ اسی علاقے میں گرا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے نمائندے نے تیسرا راکٹ گرنے کے بعد دھماکے کی آواز سننے کی اطلاع دی ہے مگر ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں