تکالیف، موت اور دہشت گردی کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے : پومپیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی نظام پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایرانیوں اور پوری دنیا بالخصوص یورپ کے لیے مشکلات، موت اور دہشت گردی کا سبب ہے۔

منگل کے روز اپنی ٹوئیٹ میں پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ "قتل اور دھماکوں کی ان تمام کارروائیوں نے جن کی منصوبہ بندی ایران نے کی تھی اور دیگر دہشت گرد حملوں نے لا تعداد انسانوں کے دلوں میں خوف اور دہشت بٹھا دی"۔

امریکی وزیر خارجہ نے ایک دوسری ٹوئیٹ میں کہا کہ "ایران کی حمایت یافتہ دہشت گردی سے یورپ بھی محفوظ نہیں ہے۔ رواں ماہ ویانا میں ایک ایرانی سفارت کار کو فرانس میں ایک انتخابی اجتماع کو دھماکے سے نشانہ بنانے کی سازش کا قصور وار ٹھہرایا گیا۔ ایک طرف ایرانی نظام یورپ کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ ایرانی جوہری معاہدے میں باقی رہے اور ساتھ ہی یہ نظام یورپ میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں