ٹورنٹو حملہ آور کی شناخت فیصل حسین کے نام سے کرلی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کو شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے جوابی فائرنگ میں ہلاک شخص کی شناخت فیصل حسین کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 29 سال ہے۔

پولیس نے حملہ آور کےاہل خانہ کے حوالے بتایا ہے کہ فیصل شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھا اور وہ کئی سال سے ڈیپریشن میں زندگی گذار رہا تھا۔

خیال رہے کہ اتوار کو ٹورنٹو میں حملہ آور نے سڑک پر چلتے ہوئے ریستورانوں اور چائے خانوں میں بیٹھے لوگوں پر فائرنگ کی۔

فائرنگ سے ایک نوجوان خاتون سمیت دو افراد ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں شامل ایک نو سالہ بچی کی حالت تشویش ناک ہے۔

بعد ازاں حملہ آور موقع پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ پولیس سربراہ مارک سونڈرز نے کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اتفاقی نہیں اور دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

امریکا کے برعکس کینیڈا میں عوامی مقامات پر فائرنگ کے واقعات شاذ شاذ ہی پیش آتے ہیں لیکن حالیہ کچھ عرصے کے دوران ٹورنٹو میں گن وائلنس میں اضافہ ہوا ہے۔

رواں سال کے دوران اب تک ٹورنٹو میں فائرنگ نے 212 واقعات کا اندراج کیا گیا جن میں 18 افراد لقمہ اجل بنیں جب کہ گذشتہ برس اسی عرصے میں آتشی آسلحے کے استعمال اور فائرنگ کے 188 واقعات رونما ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں