.

حوثی باغی یمنی بحران کو طول دینے کے ذمہ دار ہیں: سعودی سفیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں تعینات سعودی عرب کے سفیر اور ’امدادی پروگرام‘ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد بن سعید آل جابر نے کہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی یمن میں انسانی صورت حال کو گھمبیر بنانے کے ذمہ دار ہیں۔

’العربیہ‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے یمن میں امدادی امور کے رابطہ کار مارک لوکوک کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ حوثیوں نے یمن کے بحران کے سیاسی حل سے انکار کرکے یمنی عوام کی مشکلات کو طول دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یمنی عوام 2014ء کو سلامتی کونسل کی طرف سے منظور کردہ قراردادوں پرعمل درآمد کے لیے تیار تھے مگر ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے بغاوت کی راہ اختیار کی۔

اُنہوں نے یمن میں امدادی آپریشن کے حوالے سے اقوام متحدہ کے عہدیدار کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر مارک لوکوک نے اعتراف کیا کہ رواں سال کے دوران یمن میں سب سے زیادہ امداد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے دی گئی ہے۔