.

داعش نے ٹورنٹو میں فائرنگ کے واقعے کی ذمے داری قبول کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فائرنگ کے واقعے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ٹورنٹو میں گذشتہ اتوار کو ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے تھے۔

اس انتہا پسند گروپ کی خبررساں ایجنسی اعماق نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ حملہ آور داعش کا ایک فوجی تھا اور اس نے یہ حملہ اتحادی ممالک کے شہریوں کو ہدف بنانے کے لیے اپیل کے جواب میں کیا تھا‘‘۔

لیکن داعش نے اپنے اس دعوے کے حق میں مزید کوئی ثبوت فراہم کیا ہے اور نہ کوئی تفصیل دی ہے۔اس حملہ آور کی شناخت فیصل حسین کے نام سے ہوئی تھی اور وہ پاکستانی نژاد تھا۔ پولیس نے واقعے کے بعد اس کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔