.

سعودی بحری آئل ٹینکر پر حوثیوں کے حملے کی کوشش ناکام: عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بحر احمر میں ایرانی نواز حوثیوں کی جانب سے سعوی آئل ٹینکر پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ سعودی آئل ٹینکر معمولی نقصان پہنچا۔ اتحاد نے خبردار کیا کہ بحر احمر میں جہاز رانی اور عالمی تجارت کی آزادی کے لیے دہشت گرد حوثی ملیشیا کا مسلسل خطرہ باقی ہے جو ماحولیاتی آفت کا سبب بن سکتا ہے۔

یمن میں فِفتھ ملٹری زون میں سرکاری فوج کے یونٹ نے متعدد سمندری بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دیں جن کو حوثی ملیشیا نے میدی ضلعے میں حبل کی بندرگاہ کے مقابل بچھائی تھیں۔

العربیہ کے نمائندے کے مطابق مذکورہ یونٹ نے عرب اتحاد کے تعاون سے ان سمندری بارودی سرنگوں کا دھماکے سے تباہ کر دیا۔ یہ سرنگیں حجّہ صوبے کے زیر انتظام سمندری جزیروں میں میں یمنی عوام کے لیے امدادی سامان لانے والے بحری جہازوں اور سمندری جہاز رانی کے لیے خطرہ تھیں۔

عسکری ذرائع کے مطابق حوثیوں نے دانستہ طور پر ان بارودی سرنگوں کو سمندر میں نچلی ترین سطح پر چھپایا تھا تا کہ ان سرنگوں کے نظر آئے بغیر بحری جہازوں کے نیچے دھماکے ہو سکیں۔