شمالی کوریا کے سربراہ کا فوجیوں کی غذا بہتر بنانے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کوریا کی مرکزی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کا کہنا ہے کہ اُن کے ملک کو اپنے فوجیوں کی غذا بہتر بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ یہ موقف گزشتہ برس منحرف ہونے والے شمالی کوریائی فوجی کی طبّی حالت کے سبب ریاست میں غذا کے معیار کو درپیش مشکلات سامنے آنے کے بعد جاری ہوا ہے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ فوج کے ایک سپلائی پلانٹ کا دورہ کرنے کے دوران کم جونگ نے کہا کہ غذائی مصنوعات تیار کرنے والی فیکٹری کو چاہیے کہ خوش ذائقہ اور غذائیت سے بھرپور کھانے کی اشیاء تیار کریں کیوں کہ فوجیوں کے غذائی نظام کو بہتر بنانے میں اس کا مرکزی کردار ہے۔

گزشتہ برس شمالی کوریا کے ایک فوجی کے معدے سے مکئی کے ذرات ملے تھے۔ اس فوجی نے جنوبی کوریا فرار ہونے کے لیے گولیوں کی بوچھاڑ کو چیلنج کر دیا تھا۔ اس واقعے کے نتیجے میں وہ غذائی مسائل سامنے آ گئے جن کا ماہرین کے خیال میں ریاست کو کئی عشروں سے سامنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں