.

وڈیو: یمنی فوج نے میدی کی بندرگاہ کے مقابل بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں فِفتھ ملٹری زون میں سرکاری فوج کے یونٹ نے متعدد سمندری بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دیں جن کو حوثی ملیشیا نے میدی ضلعے میں حبل کی بندرگاہ کے مقابل بچھائی تھیں۔

العربیہ کے نمائندے کے مطابق مذکورہ یونٹ نے عرب اتحاد کے تعاون سے ان سمندری بارودی سرنگوں کا دھماکے سے تباہ کر دیا۔ یہ سرنگیں حجّہ صوبے کے زیر انتظام سمندری جزیروں میں میں یمنی عوام کے لیے امدادی سامان لانے والے بحری جہازوں اور سمندری جہاز رانی کے لیے خطرہ تھیں۔

عسکری ذرائع کے مطابق حوثیوں نے دانستہ طور پر ان بارودی سرنگوں کو سمندر میں نچلی ترین سطح پر چھپایا تھا تا کہ ان سرنگوں کے نظر آئے بغیر بحری جہازوں کے نیچے دھماکے ہو سکیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ یہ سمندری بارودی سرنگیں ایرانی ماہرین اور لبنانی حزب اللہ کے عناصر کے ہاتھوں تیار ہوئیں۔